Nima Kia Sunnah Sey kia Murad? Agar Nimaz Ki Sunnah Chot jae to Gunah hota hea
ںماز کی سنتوں سے کیا مراد ہے
سوال۔ نماز کی سُنّتوں سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ جو چیزیں نماز
میں حضور رسولِ کریم ﷺ سے ثابت ہوئی ہیں لیکن ان کی تاکید فرض اور واجب کے برابر ثابت
نہیں ہوئی انہیں سنت کہتے ہیں ۔ ان چیزوں میں سے کوئی چیز اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو
نہ نماز ٹوٹتی ہے نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے نہ گناہ ہوتا ہے ۔ اور قصداً چھوڑ دینے
سے نماز تو نہیں ٹوٹتی اور نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے لیکن چھوڑنے والا ملامت کا مستحق
ہوتا ہے
سوال۔ نماز میں کتنی سنتیں ہیں؟
جواب۔ نماز میں اکیس (۲۱) سنتیں ہیں۔
۱ تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا
۲ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ رکھنا
۳ تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانا
۴ امام کو تکبیر تحریمہ اور ایک رُکن سے دوسرے میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجت بلند آواز سے کہنا
۵ سیدھے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا
۶ ثنا پڑھنا
۷ تعوّذ یعنی اَعُوْذُ بِا للّٰہ الخ پڑھنا
۸ بِسْمِ اللّٰہ الخ پڑھنا
۹ فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورة فاتحہ پڑھنا
10آمین کہنا
۱۱ ثنا اور تعوّذ اور بسم اللہ اور آمین سب کو آہستہ پڑھنا
۱۲ سنت کے موافق کوئی قرأت کرنا یعنی جس جس نماز میں جس قدر قرآن مجید پڑھنا سنت ہے اس کے موافق پڑھنا
۱۳ رکوع اور سجدے میں تین تین بار تسبیح پڑھنا
۱۴رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں برابر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑ لینا
۱۵ قومہ میں امام کو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ اور مقتدی کو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا ۔ اور منفرد کو تسمیع اور تحمید دونوں کہنا
۱۶ سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے پھر دونوں ہاتھ پھر پیشانی رکھنا
۱۷ جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا
۱۸ تشہّد میں اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ پر انگلی سے اشارہ کرنا
۱۹ قعدہ اخیرہ میں تشہّد کے بعد درود شریف پڑھنا
۲۰ درود کے بعد دعا پڑھنا
۲۱ پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا۔
نماز کے مستحبات کا بیان
سوال۔ نماز میں کتنی چیزیں مستحب ہیں؟
جواب۔ نماز میں پانچ
چیزیں مستحب ہیں
۱ تکبیر تحریمہ کہتے وقت آستینوں سے دونوں ہتھیلیوں نکال لینا
(۲) رکوع سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا
(۳) قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر اور رکوع میں قدموں کی پیٹھ پر اور جلسہ اور قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام کے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا
(۴) کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا
(۵) جمائی میں منہ بند رکھنا اور کھل جائے تو قیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ چھپا لینا ۔
۱ تکبیر تحریمہ کہتے وقت آستینوں سے دونوں ہتھیلیوں نکال لینا
(۲) رکوع سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا
(۳) قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر اور رکوع میں قدموں کی پیٹھ پر اور جلسہ اور قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام کے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا
(۴) کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا
(۵) جمائی میں منہ بند رکھنا اور کھل جائے تو قیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ چھپا لینا ۔
تعلیم الاسلام مکمل حصہ سوم صفحہ نمبر ۹۵
مفتی کفایت اللہ صاحبؒ دہلوی

No comments:
Post a Comment
this this page