Inf

توبہ کی تین اقسام/ Toba ki Iqsaam


توبہ کی تین اقسام



توبہ کی تین اقسام ہیں۔ جس درجہ کی توبہ ہو گی اسی درجہ کی محبوبیت عظا ہوگئی۔ بتیائے آپ  فرسٹ ڈویثرن  میں پاس ہونا چاہتے ہیں یا سیکنڈ میں یا تھرڈ میں ۔ تو جناب توبہ کی بھی تین ڈویثرن  ہوتی ہیں آج ہم آپ کو تینوں سے آگاہ کریں گے۔
1۔     عوام کی توبہ
2۔     خواص کی توبہ

3۔     اخص الخواص کی توبہ

عوام کی توبہ
پہلےتیسرا ڈویثرن پیش کرتاہوں کہ سب سے معمولی درجہ یعنی  پاسنگ نمبر کی توبہ یہ ک  ے کہ معصیت چھوڑ دو اور فرما ں برداری کا راستہ اختیا ر کر لو۔ جس کانا م ہے۔

                                              گنہگارزندگی چھوڑ کر فرما برداری کی  زندگی اختیا ر کر لیں۔
2.خواص کی توبہ۔ 

اور سیکنڈ ڈویثرن کی توبہ ہے 

اور سیکنڈ ڈویثرن کی توبہ ہے

غفلت کی زندگی چھوڑ کر اللہ کو یاد کرو، معمولات پورت کرو، خالی فرض واجب ادا کر کے اللہ تعالیٰ سے ضابطہ کا معاملہ نہ کرو۔ اللہ سے رابطہ معاملہ کرو، ضابطہ والوں کو ضابطہ ملتا ہے۔رابطہ والوں کو رابطہ ملتا ہے، اللہ کو یاد کرو ، اوّابین بھی پڑھو، کچھ نوافل بھی پڑھو،  اس کا نام سیکنڈ ڈویثزن کی توبہ ہے اور عربی میں اس کا نام توبہ الخواص ہے اور جس کی تشریح ملا علی قادری رحمتہ اللہ علیہ نے    
  کے عنوان سے فرمائی ہے کہ غفلت کی زندگی چھوڑ کر ذکر والی زندگی چھوڑ دو۔

مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ
اک جسم نا تواں کو توانائی دے گیا

 . 3اعلیٰ درجہ یعنی  یااخص الخواص کی توبہ۔

اب  فرسٹ ڈویثرن یعنی اعلیٰ درجہ 
کی توبہ کیا ہے ؟جس سے اعلیٰ  درجے کی  محبوبیت ملے گی۔ 
 
کہ اپنے دل کو ہر وقت نگرانی میں رکھو، اپنے قلب کی نگرانی کیچجئے جس کو انگریزی میں انسپیکشن کہے ہیں آپ اپنے قلب کے انسپیکٹر بن جایئں اور اپنے قلب کی ہرقت انسپیکشن کریں ، اور کیسے کریں گے بس یہ دیکھیں  کہ کہیں دل میں غیر اللہ کا انفیکشن تو نہیں آرہا۔ کہیں بد نظری تو نہیں ہو رہی، ہمارے دل  میں کوئی نمک حرامی تو نہیں ہو رہی، کہیں غیر اللہ کی یاد تو نہیں آ رہی بس ان باتوں   کا خا ص خیال رکھیں اور اپنے آپ کو  پاک صاف رکھیں۔بس  آج  آپ سب لوگوں کو میں  نےانسپکٹر بنا دیا ۔   اس انسپکشن کی آپکو   اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کی تنخواہ  بھی ملے گی۔ تو دوستوں یہ  توبہ کا   فر سٹ دویثرن  دل کی انسپیکشن کرنا ہے۔ تاہم اپنے دل کی انسپیکشن کرتے رہو۔ اور غیر اللہ کا  خیال دل میں ہرگز نہ آنے دیں۔ بعض لوگوں کو اپنے پرانے گناہوں کی لید سونگھنے کی ایسی عادت ہو جاتی ہے کہ   وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں  کہ  اس پلید حالت میں بھی کوئی پلید کیسے بایزید ہو سکتاہے۔ اور ان کو پتہ ہی نہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں  وہ اپنے قلب سے اتنا  بے خبر ہیں کہ ان کے قلب میں ماضی کی فم چل رہ ہے اور ان کو  پتہ ہی نہیں کہ و وہ ایک جانور کی سی زندگی جی رہے ہیں۔ بس عہد کر لو  جب بھی غیر اللہ کا خیال دل میں آئے  تو اسے اسی وقت  ترک کردو۔ 


نہ  کوئی راہ پا جائے نہ کوئی غیر آ جائے
حریم دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا


تو پیارے دوستوں توبہ  کی یہ تین قسمیں ہو گییں۔ اب آپ کو اختیا ر ہے کہ آپ  عوام کے زمرہ میں رہنا چاہتے  ہیں یا خواص میں یا  اخص  الخواص میں۔


بس اللہ تعالیٰ ہمیں ان سب باتوں پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین  اگر پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں کو ضرور شئیر کرنا۔








x

Previous
Next Post »

this this page ConversionConversion EmoticonEmoticon

Blog Archive

About Me