Inf

نماز کے پانچویں رکن (قعدہ اخردہ) کا باجن قسط نمبر 61


  • نماز کے پانچویں رکن (قعدہ اخیرہ) کا بیان
  • نماز کے پانچویں رکن (قعدہ اخیرہ) کا بیان
اسلام و علیکم ۔میرے پیارے دوستوں امید ہے آپ سب خیر آپ کو اگر یہ معلومات اچھی لگے تو ہمارے اس چھوٹی سی ویب سائٹ کو شئیر ضرور کرنا۔ تو چلو ٹائم ضائع کیے بغیر آج کے 
ٹوپک کی طرف چلتے ہیں۔مجھے امید ہے یہ آپ کو بے حد پسند آئے گی۔

نماز کے پانچویں رکن (قعدہ اخیرہ) کا بیان
سوال۔ قعدہ اخیرہ کی کتنی مقدار فرض ہے؟
 جواب۔ التّحیات کے آخری الفاظ عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ تک پڑھنے کی مقدار بیٹھنا فرض ہے
سوال۔ قعدہ اخیرہ کن کن نمازوں میں فرض ہے؟
 جواب۔ تمام نمازوں مین خواہ فرض ہوں یا واجب ، سنت ہوں یا نفل قعدہ اخیرہ فرض ہے

  • واجباتِ نماز کا بیان

 سوال۔ واجباتِ نماز سے کیا مراد ہے؟
 جواب۔ واجباتِ نماز ان چیزوں کو کہتے ہیں جن کا نماز میں ادا کرنا ضروری ہے ۔ اگر ان میں سے کوئی چیز بھولے سے چھوٹ جائے توسجدہ سہو کر لینے سے نمازدرست ہو جاتی ہے اور بھولے سے چھوٹنے کے بعد سجدہ سہو نہ کیا جائے یا قصداً کوئی چیز چھوڑ دی جائے تو نماز کا لوٹانا واجب ہوتا ہے
سوال۔ واجباتِ نماز کتنے ہیں؟

 جواب۔ واجباتِ نماز چودہ ہیں 


فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کی قرأت کے لئے مقرر کرنا


١.فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کی قرأت کے لئے مقرر کرنا
٢. فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا
٣.فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب اور سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورة فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا بڑی ایک آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا
٤.سورة فاتحہ کو سورة سے پہلے پڑھنا

٥. قرأت اور رکوع میں اور سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا
٦. قومہ کرنا یعنی رکوع سے اُٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا
٧. جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان میں سیدھا بیٹھ جانا
٨. تعدیلِ ارکان یعنی رکوع سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا
قعدہ اولیٰ یعنی تین اور چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہّد کی مقدار بیٹھنا
۱۰ دونوں قعدوں میں تشہّد پڑھنا
۱۱ امام کو نمازِ فجر ، مغرب، عشاء، جمعہ ، عیدین، تراویح اور رمضان شریف کے وتروں میں آواز سے قرأت کرنااور ظہر ، عصر وغیرہ نمازوں میں آہستہ پڑھنا
١٢لفظ سلام کے ساتھ نماز سے علیحدہ ہونا
١٣)نماز وتر میں قنوت کیلئے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا
١٤دونوں عیدوں کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا


Previous
Next Post »

this this page ConversionConversion EmoticonEmoticon

Blog Archive

About Me